They are 100% FREE.

منگل، 26 فروری، 2019

پاکستانی فوج کا انڈین فضائیہ پر ایل او سی کی خلاف ورزی کا الزام

بھارتی فضائیہ کے طیارے انبالہ ائیر پورٹ سے اُڑے

بھارت   : بھارت نے آج علی الصبحپاکستان میں در اندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ۔ اس حوالے سے بھارتی فضائیہ کے حکام نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی طیارے انبالہ ائیر بیس سے اڑے۔ بھارتی فضائیہ کے حکام نے دعویٰ کیا کہ بھارتی طیاروں نے بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کیے بغیر اہداف کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فضائیہ کے حکام نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضائی کارروائی تین منٹ پر محیط تھی ۔ یاد رہے کہ آج صبح بھارتی ایئر فورس کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں داخل ہونے کی کوشش کر کے بھارتی فضائیہ کے طیارے نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی۔
علی الصبح ابتدائی ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی، جس پر پاک فضائیہ فوری طور پر حرکت میں آئی جبکہ بھارتی طیارے واپس چلے گئے۔معاملے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے ایک اور پیغام میں کہا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے گھسنے کی کوشش کی جس پر پاک فضائیہ نے فوری اور بروقت کارروائی کی۔
جس کے باعث بھارتی طیارے نے عجلت میں فرار ہوتے ہوئے بالاکوٹ کے قریب ایک ہتھیار پھینکا تاہم خوش قسمتی سے اس سے کسی قسم کا کوئینقصان نہیں ہوا۔
بعدازاں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر مذکورہ مقام کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی دراندازی کے واقعے میں کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا تاہم پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں