They are 100% FREE.

بدھ، 20 فروری، 2019

سعودی ولی عہد بھارت پہنچ گئے، پاکستان میں 20 ارب ڈالر لیکن انڈیا میں اتنی سرمایہ کاری کریں گے کہ پاکستانی ہکا بکا رہ جائیں

سعودی ولی عہد بھارت پہنچ گئے، پاکستان میں 20 ارب ڈالر لیکن انڈیا میں اتنی سرمایہ کاری کریں گے کہ پاکستانی ہکا بکا رہ جائیں
نئی دلی (ٹیکسیلا نیوز آن لائن) سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 44 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے۔
دارالحکومت نئی دلی کے ایئر پورٹ پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا استقبال کیا۔ محمد بن سلمان بھارت میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران بھارتی قیادت سے انسداد دہشت گردی ، سرمایہ کاری ، توانائی اور دفاع سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سعودی ولی عہد نریندر مودی کے علاوہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند اور نائب صدر وینکیا نائیڈو سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
بھارت میں تعینات سعودی سفیر کے مطابق اس دورت کے دوران دونوں ملکوں میں تزویراتی شراکت داری کے فروغ کے لیے ایک مشترکہ کونسل کے قیام کا بھی اعلان کیا جائے گا۔اس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد کے اہم شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
الجزیرہ کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران بھارت میں آئل سیکٹر میں سعودی کمپنی ارامکو کی سرمایہ کاری کے حوالے سے پیشرفت ہوگی۔ اس کے علاوہ سعودی عرب انڈیا کے مغربی ساحل پر 44 ارب ڈالر کی لاگت سے آئل ریفائنری کی تعمیر بھی کرے گا۔
خیال رہے کہ سعودی ولی عہد نے اتوار اور پیر کے روز پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے طے پائے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں