They are 100% FREE.

پیر، 18 فروری، 2019

پاکستان سعودی عرب تعلقات کونئی بلندیوں پرلےجائیں گے، عمران خان

پاکستان سعودی عرب تعلقات کونئی بلندیوں پرلےجائیں گے، عمران خان

اسلام آباد :  وزیراعظم پاکستان عمران خاننے کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب اپنے تعلقات کونئی بلندیوں پرلے جائیں گے،سعودی عرب کی سرمایہ کاری اورامداد پر شکرگزارہوں، سعودی سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، سعودی ولی عہد سے دوران ڈرائیونگ سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے پربات ہوئی،سکیورٹی مسائل نہ ہوتے توہزاروں پاکستانی آپ کا استقبال کرتے، سعودی ولی عہد نے کہا کہ یقین ہے کہ ایک دن پاکستان سیاحت کیلئے پرکشش ملک بنےگا۔
آج وزیراعظم ہاؤس میں عشائیے کی تقریب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد اور ان کے وفد کا پاکستان میں خیرمقدم کرتا ہوں۔
پاکستانیوں کیلئے آج عظیم دن ہے۔ پاکستان اورسعودی عرب اپنے تعلقات کونئی بلندیوں پرلے جا رہے ہیں۔
سکیورٹی مسائل نہ ہوتے توہزاروں پاکستانی آپ کا استقبال کرتے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے مکہ اور مدینہ کا سفر اعزاز کی بات ہے۔ میں سعودی عرب کی امداد پر شکر گزار ہوں۔ سعودی سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ سے دوستی اور بھائی چارہ قائم ہے۔ سعودی قیادت اور عوام ہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔
سعودی عرب ہر مشکل میں ہمارے ساتھ رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے دوران ڈرائیونگ سیاحت کے شعبے کے فروغ سے متعلق بات چیت ہوئی۔ پاکستان میں سیاحت کے بے شمار مواقع ہیں۔ ہمیں سیاحت کے شعبے میں بڑا کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرحپاکستان بھی سیاحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ سعودی عرب میں اس وقت 80 ملین سیاح آتے ہیں جن کی تعداد سعودی عرب 100 ملین تک بڑھانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی سیاحت کا شعبہ میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ہم سعودی عرب سے سیاحت کے ایک شعبہ میں آگے ہیں کیونکہ یہاں پر پہاڑی سیاحت کے وسیع مقامات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرو کیمیکلز، معدنیات، زراعت اور خوراک کی پراسیسنگ کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ سی پیک پراجیکٹ بڑا منصوبہ ہے۔ سی پیک سے پوری دنیا تجارت میں منسلک ہوجائے گی۔ سی پیک میں سعودی عرب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے عشائیے کے دوران خصوصی طور پر کھڑے ہو کر کہا کہ سعودی ولی عہد میں آپ سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں  حاجیوں کیلئے خصوصی درخواست کی کہ سعودی عرب پاکستانی حجاج کو امیگریشن کی سہولت فراہم کرے۔
25 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ یہ سارے پاکستانی میرے دل کے قریب ہیں۔ ان سے اچھا رویہ اختیار کیا جائے۔ وزیراعظم نے ایک اور درخواست کی کہ 3 ہزار پاکستانی جو اپنا گھربار چھوڑ کر سعودی عرب گئے۔ وہ معمولی جرائم میں جیلوں میں قید ہیں۔ میری درخواست ہے کہ ان کو رہا کیا جائے۔ جس پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان کو انکارنہیں کرسکتے، وزیراعظم آپ مجھے سعودی عرب میں اپنا پاکستانی سفیر سمجھیں۔
انہوں نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ میں ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھوں گا۔ سعودی ولی عہد نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان آکر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے۔ ہمارے لیے پاکستان بہت اہم ہے۔ پاکستان زبردست قیادت کے باعث روشن مستقبل رکھتا ہے۔ ہم پاکستان میں ایسی قیادت کا انتظار کر رہے تھے۔
مستقل میں ہمارے تعلقات مزید پروان چڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ ایک دن پاکستان سیاحت کیلئے پرکشش ملک بنے گا۔ امید ہے کہ اگلے 20 سالوں میں پاکستان میں سیاحت کا شعبہ فروغ پائے گا۔ پہلے مرحلے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ یہ سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ ہے،سعودی عرب پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبہ پر بھی میری وزیراعظم عمران خان سے گفتگو ہوئی ہے اور انہوں نے بتایا ہے کہ وہ سیاحت کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں