They are 100% FREE.

ہفتہ، 16 فروری، 2019

علیمہ خان کی جائیداد کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

علیمہ خان کی جائیداد کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد : رہنما ن لیگ رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ علیمہ خان کی برطانیہ میں 27 ملین ڈالرز کی 8 جائیدادیں ہیں اور فیصل واوڈا کی جائیدادوں کے ثبوت بھی مل گئے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو کہتے تھے منی ٹریل ہونی چاہیے، رسیدیں دکھائیں۔ آج ان کی اپنی جائیدادیں سامنے آرہی ہیں۔ علیمہ خان نے دبئی اور امریکا میں 8 جائیدادیں ظاہر کی تھیں جن کا جرمانہ بھی ادا نہیں کیا گیا لیکن جب ہم نے تحقیقات کیں تو ان کی مزید 4 جائیدادیں نکل آئی ہیں۔
رانا مشہود نے دعویٰ کیا کہ نمل اور شوکت خانم کے پیسے کو بھارتی صنعتکارانیل مسرت کے ذریعے انویسٹ کیاگیا۔ عمران خان کی ہمشیرہ کی 27 ملین ڈالرز کی جائیداد کے ثبوت ہیں۔ فیصل واوڈا سے متعلق سوال پر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی سیاست میں آنے والا ایک نیا کردار ہیں، ان کی جانب سے ظاہر کی جانے والی جائیدادوں کے علاوہ 7 نئی جائیدادیں نکلی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں