They are 100% FREE.

ہفتہ، 18 اگست، 2018

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا قتل کے کیس میں دیت دے کر چھوٹنے کا انکشاف


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے قتل کے کیس میں دیت دے کر چھوٹنے کا انکشاف ہوا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق عثمان بزدارکیخلاف قتل کا مقدمہ 1998 میں درج ہوا،ایف آئی آر میں عثمان بزدار،ان کے والد اور بھائی کو نامزد کیا گیا تھا،ڈیرہ غازی خان کی عدالت نے 2000 میں فیصلہ سنایا،نامزد وزیراعلیٰ پنجاب ان کے والد اور بھائی نے دیت دے کر رہائی پائی۔

ضرور پڑھیں:تین دن اسمبلی آئے تینوں دن ہی کچھ نہ کچھ بھول گئے

واضح رہے کہ فاروق بندیال کو اسی طرح کے کیس میں پارٹی سے نکالا گیا تھا،فاروق بندیال کو شبنم زیادتی کیس میں ملوث ہونے پر پارٹی سے نکالا گیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں