They are 100% FREE.

جمعہ، 17 اگست، 2018

تین دن اسمبلی آئے تینوں دن ہی کچھ نہ کچھ بھول گئے


تین دن اسمبلی آئے تینوں دن ہی کچھ نہ کچھ بھول گئے۔ پہلے شیروانی بھولے پھر شناختی کارڈ بھول آئے اور آج راستہ بھول گئے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان آج اکثریتی پارٹی کے سربراہ کے طور پر تیسری مرتبہاسمبلی میں 13 اگست کو بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھانے آئے۔15 اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے آئے اور آج وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے آئے۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان تیسری مرتبہ ایوان میں آئے اور تینوں دن کچھ نہ کچھ بھول گئے۔پہلے دن آئے تو اپنی واسکٹ بھول آئے جس کے بعد تصویر کھنچوانے کے لیےاسمبلی کے ملازم سے واسکٹ ادھار لی۔15 اگست کو سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے آئے تو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنا شناختی کارڈ گھر بھول آئے لیکن پولنگ ایجنٹس کی رضامندی اور اسپیکر قومی اسمبلیسردار ایاز صادق کی منظوری کے بعد عمران خان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی گئی۔
آج آئے تو اسمبلی کا راستہ بھول گئے۔ایک صحافی نے عمران خان کو غلط راستے پر جاتے دیکھاتو پوچھا کہ وہ کہاں جا رہے ہیں۔جواب ملنے پر اس صحافی نے نشاندہی کی کہ وہ غلط راستے پر جارہے ہیں جس کے بعد وہ راستہ پوچھتے رہے اور صحافی انہیں راستہ بتاتے رہے ۔یوں عمران خان نے تین دن اسمبلی آکر تینوں دن کچھ نہ کچھ بھول جانے کی روایت قائم رکھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں