یہ سفید جھوٹ ہے کہ عثمان بزدار کو پسماندہ علاقے سے ہونے کے باعث وزیراعلیٰ بنایا جارہا ہے،یہ سب کچھ جہانگیر ترین کو خوش کرنے کے لیے کیا جارہا ہے،ہارون الرشید
عمران خان کے سیاسی استاد سمجھے جانے والے ہارون رشید نے عمران خان کو کھری کھری سنا دیں۔ہارون رشید کا کہنا تھا کہعثمان بزدار نالائق ،کرپٹ اور آلہ کار ہے۔ یہ سفید جھوٹ ہے کہ عثمان بزدار کو پسماندہ علاقے سے ہونے کے باعث وزیراعلیٰ بنایا جارہا ہے،یہ سب کچھ جہانگیر ترین کو خوش کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کئیے گئے عثمان بزدار انتخاب سے پہلے ہی متنازعہ ہو چکے ہیں۔ان پر کرپشن اور متعدد افراد کے قتل کا الزام ہے۔تاہم ان تمام الزامات کے باوجود عمران خان نے اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے اور عثمان بزدار کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ہارون رشید کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی اصول ہے کہ ذمہ داری اختیارات کے ساتھ ہوتی ہے اگر ڈھنگ کا وزیر اعلیٰ بنانا ہوتا تو ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال کو بناتے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں