عمران خان کی حکومت آنے سے پہلے نواز شریف نے جیل سے نکل جانے کو مسترد کردیا
نواز شریف نے این آراو کو مسترد کردیا۔ عمران خان کی حکومت آنے سے پہلے نواز شریف نے جیل سے نکل جانے کو مسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق 2018 کے انتخابات میں جہاں مسلم لیگ ن ووٹ جو عزت دو کا نعرہ لے کر انتخابات میں اتری ،وہیں مسلم لیگ نایسے بھی اشارے دئیے کہ وہ ملک میں حکومت بنا کر نواز شریف اور مریم نواز شریفکو جیل سے باہر نکالیں گے تاہم جب ان انتخابات میں مسلم لیگ ن کو شکست ہو گئی تو مسلم لیگ ن کا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : ن لیگ کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کا فیصلہ
اس موقع پر نواز شریف کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ۔معروف صحافی ہارون الرشید نے اس حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا کہ جب نواز شریف جیل سے اسپتال منتقل ہوئے تو وہاں انہیں پیغام بھیجا گیا کہ اگر آپ اس وقت جیل سے نکلنا چاہتے ہیں تو نکل جائیں ،اگر عمران خان کی حکومت آ گئی تو پھر مشکل ہو جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں