They are 100% FREE.

ہفتہ، 18 اگست، 2018

”سردار عثمان بزدار کے گھر پانی بھی ہے اور بجلی بھی“ نو منتخب وزیراعظم کی معلومات غلط ثابت ہو گئیں، پی ٹی آئی والے حیران پریشان رہ گئے



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے سردار عثمان بزدار کو نامزد کر دیا ہے اور اپنے ویڈیو پیغام میں اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک پسماندہ علاقے سے ہیں اور واحد ایم پی اے ہیں جن کے گھر بجلی نہیں ہے۔
نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی بنیادی معلومات بھی غلط ثابت ہو گئی ہیں اورسردار عثمان بردار کے گھر تو کیا بلکہ پورے علاقے میں بجلی موجود ہے۔ نجی ٹی وی کیپٹل نیوز کے مطابق عمران خان نے سردار عثمان بزدار کے نام کا اعلان کرتے ہوئے ان کی جو خصوصیات بیان کیں، ان میں سب سے زیادہ زور اس بات پر دیا کہ وہ غریب علاقے سے ہیں اس لئے پنجاب کے لوگوں کے مسائل کو سمجھیں گے اور اس حوالے سے کام کریں گے مگر عمران خان کی بنیادی معلومات بھی غلط ثابت ہو گئیں۔

ضرور پڑھیں:  ”سنسر شپ کا پہلا ٹارگٹ قائد اعظم کی ایک تقریر تھی جسے کرنل مجید ملک نے ڈان کے ایڈیٹر کو فون کر کے ۔۔۔“معروف صحافی عمر چیمہ نے ایسی بات بتا دی کہ پاکستانیوں کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سردار عثمان بزدار کے ناصرف گھر بلکہ پورے علاقے میں بجلی موجود ہے جس کے بعد اس یہ سوال پیدا ہو گیا ہے کہ عمران خان نے ان کی نامزدگی کن خصوصیات کی بنیاد پر کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں