نیازی ایکسپریس مسافروں کو عید الاضحیٰ پر مفت سفری سہولیات فراہم کرے گی
عمران خان نیازی نے آج صبح ایوان صدر میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اُٹھایا۔۔عمران خان کی اس حلف برداری کی تقریب کی خوشی میں ان کے آبائی حلقے میانوالی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی جبکہ ملک بھر میں عمران خان کے چاہنے والوں نے بھی مٹھائیاں تقسیم کیں اور عمران خان کے وزیراعظم بننے کی خوشی منائی۔
اسی خوشی کے پیش نظر معروف ٹرانسپورٹ سروس نیازی ایکسپریس نے مسافروں کے لیے شاندار اعلان کر دیا ہے۔ نیازی ایکسپریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اعلان کیا کہ عمران خان نیازی کے وزیر اعظم منتخب ہونے کی خوشی میں نیازی ایکسپریس میانوالی کی عوام کے لیے میانوالی سے لاہور کے لیے عیدالاضحٰی تک فری سفری سہولت فراہم کر رہی ہے۔
یہ پیشکش 21 اگست کو عید الاضحیٰ کے موقع پر میانوالی سے لاہور سفر کرنے والوں کے لیے ہو گی۔
اس پوسٹ میں بتایا گیا کہ مسافروں کو یہ سہولت نیازی ایکسپریس کے چئیرمین اعظم خان نیازی کے کہنے پر دی جا رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں