اسلام آبادہ ہائیکورٹ نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کی جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری جعلی بینک اکاﺅنٹس میں حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے ، سابق صدر نے اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کے ذریعے درخواست دائر کی،اس موقع آصفہ بھٹو ،شیری مزاری بھی موجود تھیں۔
سابق صدر نے عدالت کے رو برو استدعاکی کہ گرفتاری کا خدشہ ہے حفاظتی ضمانت دی جائے، ٹرائل کورٹ میں پیش ہوناچاہتاہوں،حفاظتی ضمانت دی جائے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی انکوائری میں پیش ہونے کےلئے بھی ضمانت دی جائے۔
ضرور پڑھیں:نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 2013ء کا الیکشن کس پارٹی ٹکٹ پر لڑا تھا؟ جان کر تحریک انصاف والوں کے بھی منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سابق صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اس پر آصف زرداری ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں