They are 100% FREE.

ہفتہ، 18 اگست، 2018

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے آصف زرداری کے ’وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے‘


پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور ان کے بیٹے غنی مجید کا 24 اگست تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے جبکہ اس مقدمے میں آصف علی زرداری سمیت مفرور ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔
تاہم آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے وارنٹس کے اجرا کی اطلاعات کو مسترد کیا ہے۔
انور مجید اور ان کے بیٹے غنی مجید کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور انھیں جمعرات کی شب اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا گیا۔
ایف آئی اے نے انور مجید اور غنی مجید کو بینکنگ کورٹ میں پیش کر کے ملزمان کی 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔
انور مجید اور غنی مجید کے وکیل نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے انھیں جیل بھیجنے کی درخواست کی لیکن عدالت نے ان کی درخواست مسترد کر دیا اور دونوں کو 24 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق عدالت اس سے قبل سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کے علاوہ نمر مجید، اسلم مسعود، عارف خان، سمٹ بینک کے سربراہ نصیر عبداللہ لوطہ، عدنان جاوید، محمد عمیر، محمد اقبال ارائیں، اعظم وزیر خان، زین ملک اور مصطفیٰ ذوالقرنین کو پہلے ہی مفرور قرار دے چکی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں