مولانا فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں کے صدارتی امیدوار
پاکستان کے تیرہویں صدر کے انتخاب کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی آج سندھ ہائیکورٹ میں کاغذات جمع کرائیں گے، جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
صدارتی انتخاب کے لیے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق صدارتی امیدوار 30 اگست تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتا ہے اس کے بعد اسی روز ایک بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق ملک کے تیرہویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں