They are 100% FREE.

جمعرات، 16 اگست، 2018

”آپ کو حالات کیسے دکھائی دیتے ہیں ؟“معروف صحافی نصر اللہ ملک نے جیل میں نواز شریف سے سوال کیا تو سابق وزیر اعظم نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے


سابق وزیراعظم نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں آج لیگی رہنماﺅں اور صحافیوں نے ملاقات کی ۔اس موقع پر نواز شریف نے پاکستان کے آگے بڑھنے کو اپنی کامیابی قرار دے دیا ۔تفصیل کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کرنے والے صحافی نصر اللہ ملک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتا یا کہ آج اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات ہوئی ،دونوں پرعزم ہیں کہ پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے ۔اس موقع پر نصر اللہ ملک نے نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ کو حالات کیسے دکھائی دیتے ہیں ؟اس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ پاکستان آگے بڑھے گا تو یہ ہی میری کامیابی ہے ۔معروف اینکر پرسن نے بتا یا کہ جیل میں باپ بیٹی دونوں کو الگ سیل میں قید کرنے اور ملنے کی پابندی پر میاں نواز شریف کو افسوس ہے ۔

اڈیالہ میں میاں نواز شریف، مریم نواز سے ملاقات ہوئی دونوں پرعزم کہ پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے سوال پوچھا کہ آپکو حالات کیسےدکھائی دیتے ہیں جواب ملا پاکستان آگے بڑھےگا تو یہی انکی کامیابی ہے.جیل میں دونوں کو الگ سیل میں قید کرنےاورملنے کی پابندی پر میاں نواز شریف کو افسوس ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں