جڑانوالہ( 20 اگست2018ء) محکمہ صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی، نواحی گائوں میں جعلی سرجنوں کی زیر نگرانی چلنے والا جنرل ہسپتال سیل کردیا، عطائی سرجن چھاپہ کی اطلاع ملنے پر مریضوں کو بے یارو مدد گار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ہیلتھ کئیر کمشن کو اطلاع ملی تھی کہ نواحی گائوں 363گ ب سمی دی جھوک میں عطائی سرجن ناصر اور وقاص وسیر مہر یہ نصریہ جنرل ہسپتال چلا رہے ہیں اور دونوں نان کوالیفائڈ ہونے کے باوجود مردوخواتین کے آپریشن کر کے اُن کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ۔
محکمہ صحت اور ہیلتھ کئیر کمشن کی ٹیم نے تمام مریضوں کو پولیس کی نگرانی میں سرکاری ہسپتال منتقل کردیا جہاں اُنہیں علاج کی مفت سہولت فراہم کردی گئی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں