They are 100% FREE.

جمعرات، 16 اگست، 2018

اپوزیشن چاہتی ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف مقدمات بند کئے جائیں، ایسا ممکن نہیں ہے

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی صحافیوں سے گفتگو


 پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے، اپوزیشن چاہتی ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف مقدمات بند کئے جائیں ایسا ممکن نہیں ہے، یہ کیسز سپریم کورٹ،، احتساب عدالت اور ایف آئی اے میں زیر سماعت ہیں۔
بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ مقدمات بند کئے جائیں، ہم کیسے مقدمات بند کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لندن میں نواز شریف کے تین ہزار کروڑ کی پراپرٹی ہے، کیسے نواز شریف کو معاف کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری کے خلاف مقدمات سپریم کورٹ،، نیب اور ایف آئی اے میں چل رہے ہیں، ہم انہیں کیسے بند کر دیں، یہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے، اپوزیشن کا یہی جھگڑا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں