میرا یاوزارت داخلہ کاجے آئی ٹی کی تشکیل میں کوئی کردار نہیں تھا، جے آئی ٹی اعلیٰ عدلیہ کے تین رکنی بینچ کے حکم کے تحت تشکیل دی گئی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے ازخود ایف آئی اے،ایس ای سی پی ، نیب سے 3،3نام مانگے تھے
: سابق وزیر داخلہ
چوہدری نثار نے پانامہ جے آئی ٹی میں حساس اداروں کے نمائندے شامل کروانے کے دعوے کی تردید کردی، میرا یاوزارت داخلہ کاجے آئی ٹی کی تشکیل میں کوئی کردار نہیں تھا، جے آئی ٹی اعلیٰ عدلیہ کے تین رکنی بینچ کے حکم کے تحت تشکیل دی گئی، رجسٹرارسپریم کورٹ نےازخودایف آئی اے،،ایس ای سی پی ، نیب سے 3،3نام مانگے تھے: سابق وزیر داخلہ۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی میں خفیہ اداروں کے افسران چودھری نثارنے شامل کئے، عدالتی حکم پرخفیہ اداروں کے افسران کو جے آئی ٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی ،اومنی گروپ کے چیئرمین بیٹوں سمیت عدالت میں پیش ہوئے عدالتنے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں