اسلا م آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے عثمان بزدارکو نامزد کردیا،عثمان بزدار کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے عثمان بزدارکو نامزد کردیا،عثمان بزدار کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے جبکہ یہ جنوبی پنجاب کے بزدار قبیلے کے سردار ہیں۔
ضرور پڑھیں:ن لیگ کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کا فیصلہ
اس حوالے سے عمران خان نے سوشل میڈیا کے آفیشل پیج پر وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سردار عثمان بزدار کووزیراعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا ہے، میں اس کی وجہ بیان کرنا چہاتا ہوں کہ سردار عثمان کا تعلق پنجاب کے سب سے پسماندہ علاقے سے ہے،وہاں نہ پانی ہے نہ بجلی ہے اور نہ ہی کوئی اور سہولت ہے ،وہ وہاں ایسے رہ رہے ہیں جیسے وہ پرانے زمانے میں رہ رہے ہیں ،سردار عثمان جانتے ہیں کہ لوگ پسماندہ علاقوں میں کیسے رہتے ہیں،سردار عثمان جانتے ہیں کہ ملک کے غریب لوگ کیسے رہتے ہیں،عثمان بزدار کا تعلق پنجاب کے سب سے پسماندہ علاقے سے ہے،عثمان بزدار جانتے ہیں کہ ملک کے غریب لوگ کیسے رہتے ہیں،وہ جانتے ہیں کہ لوگ پسماندہ علاقوں میں کیسے رہتے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں