They are 100% FREE.

منگل، 28 اگست، 2018

پرویز مشرف کا پھر عدالت میں پیش ہونے سے انکار



بیمار ہوں، ڈاکٹروں نے سفرنہ کرنے مشورہ دیا،سکیورٹی خدشات کابھی سامنا ہے۔ وکیل اختر شاہ کا مئوقف

راولپنڈی( 28  اگست 2018ء) سابق صدر مملکت جنرل (ر))پرویز مشرف نے ایک بار پھر عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا ۔ انہو ں نے کہا کہ بیمار ہوں، ڈاکٹروں نے سفرکرنے سے منع کیا ہے،وطن واپسی پرسکیورٹی خدشات بھی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی خصوصی کی عدالت میں غداری کیس میں سابقصدر مملکت پرویز مشرف نے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔

پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے عدالت میں مئوقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف شدید علالت کے باعث وطن واپس نہیں آسکتے۔ پرویز مشرف کا ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں دبئی میںعلاج جاری ہے۔ پرویز مشرف کے ڈاکٹروں نے انہیں پاکستان کیلئے سفر کرنے کی اجازت نہیں دی۔ پرویز مشرف کو سکیورٹی خدشات کا بھی سامنا ہے۔ جس کے باعث پرویز مشرف اس پیشی پرعدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔
خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں کل سماعت ہوگی۔ عدالت نے پرویز مشرف کی واپسی اور ان کوسکیورٹی دینے سے متعلق وزارت داخلہ سے جواب طلب کررکھا ہے۔ وزارت داخلہ کل عدالت میں اپنا جواب جمع کروا دے گی۔ دوسری جانب سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں لیکن سیکیورٹی فراہم کرنا اداروں کی ذمہ داری ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپسی اور عدالتوں میں کیسوں کا سامنا کرنے پرغور شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے سابق صدر نے لندن میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اختر شاہ سے ملاقات بھی کی ہے۔

 ذرائع کے مطابق وطن واپسی کے لئے مشاورت پر پرویز مشرف کے وکلا نے انہیں سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بغیر وطن واپسی سے روک دیا ۔ پرویز مشرف نے اپنے وکلا کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں زیرسماعت کیسز کی مکمل تفصیلات حاصل کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، سیکیورٹی فراہم کرنا اداروں کی ذمہ داری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں