They are 100% FREE.

ہفتہ، 25 اگست، 2018

سلیم صافئ نے ایک بار پھر ناقابل یقین انکشاف کرڈالا


صحافیوں کو رشوت دینے کا کلچر مسلم لیگ ن نے شروع کیا،سلیم صافی کا دعویٰ

 سلیم صافی نے ایک بار پھر ناقابل یقین انکشاف کرڈالا۔معروف صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافیوں کو رشوت دینے کا کلچر مسلم لیگ ن نے شروع کیا۔تفصیلات کے مطابق ویسے تو صحافی کا کام خبر دینا ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ دوسروں کو خبر دینے والا اور دوسروں کی خبریں دینے والا صحافی خود خبر بن جاتا ہے یا خبر کی زینت بن جاتا ہے اور یہی کچھپاکستان کے معروف صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کے ساتھ بھی ہوا۔

سلیم صافی نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان نے سابقوزیراعظم نواز شریف کے اخراجات کی تفصیلات طلب کیں جس پر انہیں بتایا گیا کہ نواز شریف اپنےا خراجات خود اپنی جیب سے ادا کرتے تھے، وزیر اعظم عمران خان کو اس حوالے سے چیکس بھی دکھائے گئے۔
جس کے بعد سوشل ان کے ساتھیوں نے انکو آڑے ہاتھوں لیا اور سوشل میڈیا پر انکا خوب مذاق بنایا گیا۔
ان کے ساتھ گزشتہ کچھ دنوں سے جو کچھ ہورہا ہے ،اس پر بات چیت کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ وزیر اعظم ہاوس اور وزیر اعظم کی ایما پر ہورہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ میرے حوالے سے سوشل میڈیا پر جو باتیں ہو رہی ہیں انکو خاصا انجوائے کر رہا ہوں لیکن حکومت کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا جو افسوسناک ہے۔ریاست کو دیکھنا چاہیے کہ میرے ساتھ کیا ہورہا ہے۔

اس موقع پر سلیم صافی کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کا حمایتی نہیں ہوں اور نہ ہی ساری زندگی میں نے کبھی میاں محمد نواز شریف یا انکی جماعت مسلم لیگ ن کوووٹ دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں تو کچھ باتوں میں مسلم لیگ ن کے سخت خلاف ہوں ۔اس موقع پر انہوں نے انکشاف کیا کہ صحافیوں کو رشوت دینے کا کلچرپاکستان میں مسلم لیگ ن نے متعارف کروایا تھا۔اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ میری جو کردار کشی ہورہی ہے مجھے اسکی پرواہ نہیں کیونکہ گالی سیاست تحریک انصاف کے کلچر کا حصہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں