They are 100% FREE.

جمعہ، 24 اگست، 2018

شہبازشریف کیخلاف تہلکہ خیز بیانات داغنے والے عابد باکسر خود مشکل میں پھنس گئے، عدالت نے زوردار جھٹکا دیدیا کیونکہ۔۔۔


لاہور: شہبازشریف کیخلاف تہلکہ خیز بیانات داغنے والے عابد باکسر خود مشکل میں پھنس گئے ،عدالت نے پنجاب پولیس کے سابق ایس ایچ او عابد باکسر کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج نے پنجاب پولیس کے سابق ایس ایچ او عابد باکسر کی 2مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عابد باکسر عبوری ضمانتیں کرانے کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور مقدمات کی عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کی گئیں ہیں۔

ضرور پڑھیں:ایران مقامی سطح پر تیار کردہ جنگی جہاز ’کوثر‘ منظرعام پر لے آیا

واضح رہے کہ پنجاب پولیس کے سابق ایس ایچ او عابد باکسر کے خلاف حساس ادارے کے افسر کی بیوی کے قتل سمیت 8 مقدمات درج ہیں،عابدباکسر پر کئی افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارنے کے بھی الزامات ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں