They are 100% FREE.

اتوار، 19 اگست، 2018

پاکستان میں ظالمانہ ،لوٹ مار، سیاسی انتقام،فرعونیت کی سیاست کا خاتمہ کر کے عدل و انصاف کا نظام لانا ہے غلام سرور خان



ٹیکسلا :  پا کستان تحریک انصاف کے مرکزی سنیئر نائب صدرو نامزد وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی 22سالہ جدوجہد رنگ لے آئی اور پاکستان میں ظالمانہ اورلوٹ سیاسی انتقام،فرعونیت کی سیاست کا خاتمہ کر کے عدل و انصاف کا نظام لانا ہے اور ملک میں انصاف کا بول بالا کرنا ہے اپوزیشن کے شور مچانے کا مقصد حکومت پر دباؤ بڑھا کر نواز شریف کے لئے این آر او کی را ہ ہموارکرنا ہے لیکن تحریک انصاف دباؤمیں نہیں آئے گی نہ ہی این آر او ملے گا 

چوہدری نثار ابھی تک شکست کے زخم چاٹ رہا ہے حلقہ این اے 59,63 کے عوام کا مشکور ہوں جنھوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیکر چوہدری نثار کی فرعونیت کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے دفن کر دی انشاء اللہ این اے59کی پسماندگی ،تعلیم،صحت سمیت دیگر مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرائیں گے ان خیالات کا اظہار غلام سرور خان نے ملک سعید آف دہگل کی طرف سے منعقدہ عشایئے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، 

تقریب سے ملک سعید،ملک اسناد سعید،ملک افتخار،ملک عمران گستاسب،راجہ کامران وکی،ملک عمران جاوید،ناصر کیانی ،منصور حیات خان نے بھی خطاب کیا تقریب میں یوسی اڈیالہ،یوسی دھاماں،یوسی کلیال،یوسی تراہیہ کے معززین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر چیئرمین یوسی سہال چوہدری اعجاز انور،چوہدری افضل پڑیال،ملک امجد چہان،ملک افتخار اڈیالہ،افتخار ڈھوک بابا،چوہدری طاہر اڈیالہ،عامر بشیرکلیال،میجر(ر)ارشد کیانی جھٹہ ہتھیال،چوہدری مہدی،حسن شہزاد بٹ نے بھی خصوصی شرکت کی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک سے غربت ،افلاس،بے روزگای کاخاتمہ ترجیحات میں شامل ہے ہماری زندگیوں کا مقصد آنے والی نسلوں کامستقبل روشن اور محفوظ بنانا ہے اور ملک میں خوشحالی لانا ہے تقریب میں غلام سرور خان اور ان کے پینل کی تاریخی کامیابی پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر دیا گیا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں