They are 100% FREE.

اتوار، 19 اگست، 2018

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھڑے ہو کر بشریٰ بی بی کو سلیوٹ کیا

جنرل باجوہ کی اہلیہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے بشریٰ بی بی سے مصافحہ کیا اور انہیں مبارکباد دی


قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایوان صدر میں وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں صدر مملکت ممنون حسین کی اہلیہ کی عدم موجودگی میں نئی خاتون اوّل بشری بی بی کا خیرمقدم صدارتی محل کے عملے کی خواتین اور صدر مملکت کے اے ڈی سی نے کیا۔۔بشری بی بی تقریب شروع ہونے سے کم و بیش دس منٹ پہلے آڈیٹوریم میں پہنچیں جہاں تقریب منعقد ہوئیں۔
مسلح افواج کے سربراہان سمیت تمام مہمان اس وقت تک اپنی نشستوں پر بیٹھ چکے تھے۔۔بشری بی بی کے احترام میں اگلی صفوں میں موجود مہمان کھڑے ہوگئے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھڑے ہوتے ہی بشریٰ بی بی کو سلیوٹ کیا اور انہیں ہدیہ تبریک پیش کیا۔۔جنرل باجوہ کی اہلیہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے بشریٰ بی بی سے مصافحہ کیا اور انہیں مبارکباد دی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں