They are 100% FREE.

ہفتہ، 18 اگست، 2018

نواز شریف نے این آراو کو مسترد کردیا


عمران خان کی حکومت آنے سے پہلے نواز شریف نے جیل سے نکل جانے کو مسترد کردیا

نواز شریف نے این آراو کو مسترد کردیا۔ عمران خان کی حکومت آنے سے پہلے نواز شریف نے جیل سے نکل جانے کو مسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق 2018 کے انتخابات میں جہاں مسلم لیگ ن ووٹ جو عزت دو کا نعرہ لے کر انتخابات میں اتری ،وہیں مسلم لیگ نایسے بھی اشارے دئیے کہ وہ ملک میں حکومت بنا کر نواز شریف اور مریم نواز شریفکو جیل سے باہر نکالیں گے تاہم جب ان انتخابات میں مسلم لیگ ن کو شکست ہو گئی تو مسلم لیگ ن کا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا۔
تاہم لیگی قیادت کی جانب سے نواز شریف کو جیل سے نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔اس موقع پر یہ بھی آوازیں اٹھیں کہ مسلم لیگ ن این آر او چاہتی ہے تاکہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل سے نکالا جائے۔
اس موقع پر نواز شریف کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ۔معروف صحافی ہارون الرشید نے اس حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا کہ جب نواز شریف جیل سے اسپتال منتقل ہوئے تو وہاں انہیں پیغام بھیجا گیا کہ اگر آپ اس وقت جیل سے نکلنا چاہتے ہیں تو نکل جائیں ،اگر عمران خان کی حکومت آ گئی تو پھر مشکل ہو جائے گا۔
تاہم نواز شریف نے اس طرح جیل سے نکلنے سے انکار کر دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں