They are 100% FREE.

اتوار، 19 اگست، 2018

لالہ زار واہ کینٹ میں ڈکیتی کی واردات


لالہ زار واہ کینٹ میں ڈکیتی کی واردات، چھ نقاب پوش ڈاکوو ں نے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی ، 27 تولے طلائی زیورات سے محروم کردیا

واہ کینٹ چوکی تین کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ، چھ نقاب پوش مسلح ڈاکووں نے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر چھ لاکھ نقدی ،27 تولے کے طلائی زیوارت ، تین عدد لیپ ٹاپ ، نو عدد قیمتی موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے ،
                              
 لیاقت روڈ لالہ زار کالونی واہ کینٹ کے رہائشی محمد انور منہاس 
نے پولیس کی دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ اور اسکے اہل خانہ گھر میں سوئے ہوئے تھے رات ڈھائی بجے کے قریب چھ مسلح ڈاکو جنہوں نے چہروں پر نقاب پہن رکھے تھے گھر میں داخل ہوئے اور تمام اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اس دوران دو گھنٹوں سے زائد انھوں نے پورے گھر کی جامع تلاشی لی اور گھر میں موجود قیمتی سامان ، لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،جبکہ جاتے ہوئے اہل خانہ کو دھمکی دی کہ اگر انھوں نے اس واردات کا کسی سے ذکر کیا تو ان کو جان سے مار دیں گے ،محمد انور منہاس نے پو لیس سے اپیل کی کہ انھیں اور انکے اہل خانہ کو جان کا تحفظ فراہم کیا جائے،اور ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے 

یاد رہے کہ واہ کینٹ ٹیکسلا میں گزشتہ پندرہ بیس روز سے جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے جبکہ پولیس جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کی بجائے اپنی دھاڑیاں لگانے میں مصروف نظر آتی ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں