They are 100% FREE.

اتوار، 26 اگست، 2018

99ء کی طرح نوازشریف کیساتھ کھڑا ہوں،صدرممنون حسین

کلثوم نواز کی لندن میں اہلیہ کے ہمراہ عیادت کی، صدارتی امیدوارکے انتخاب کا فیصلہ ن لیگ کی قیادت کرے گی،میں تبصرہ نہیں کروں گا۔ صدر مملکت ممنون حسین کی لندن میں گفتگو


لندن(26 اگست 2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ میں نوازشریف کیساتھ کھڑا ہوں جہاں1999ء میں کھڑاتھا، صدارتی امیدوارکے انتخاب کا فیصلہ ن لیگ کی قیادت کرے گی،میں تبصرہ نہیں کروں گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین اہلیہ کے ہمراہ ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچ گئے، صدر ممنون نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی،اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

اسپتال پہنچنے پرسابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے صدرمملکت کا استقبال کیا۔ صدرممنون حسین نے کہا کہ میری بیگم کلثوم نوازسے بات ہوئی ہے انہوں نے دعا کی اپیل کی۔ حسین نواز نے بتایا کہ بیگم کلثوم نوازآئی سی یو میں ہیں۔ بات چیت کرتی ہیں مگر بیٹھ نہیں سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ مریم نوازکا پوچھتی ہیں کہ وہ کال کیوں نہیں کرتیں۔

حسین نواز نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف سے ٹیلی فون پربات ہوئی۔ پاکستانی سِم پر میاں نوازشریف نے کال کی اوران سے بات ممکن ہو سکی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ میں نوازشریف کیساتھ کھڑا ہوں جہاں 1999میں کھڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صدرکے انتخاب کا فیصلہ ن لیگ کی قیادت کرےگی۔ میں تبصرہ نہیں کروں گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں