They are 100% FREE.

ہفتہ، 18 اگست، 2018

شمالی وزیرستان میں دھماکہ


                  ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے

شمالی وزیرستان میں دھماکے کی اطلاعات ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی جائے وقوعہ کی جانب حرکت شروع کر دی ۔جائے وقوعہ پہنچنے پر پتہ چلا کہ دھماکہ بارودی مواد کے پھٹنے سے پیش آیا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا ،اس دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کےزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دھماکے کے ہوتے ہی ہر جانب زخمی پڑے ہوئے تھے ۔اس موقع پر مقامی شہریوں نے اپنے مدد آپ کے تحت زخمیوں کو منتقل کرنا شروع کردیا گیادھماکہ ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔اس کے ساتھ ہی امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں۔زخمیوں کو میرانشاہ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ جاں بحق شخص کی میت کو بھی ضروری کاروائی کے بعد اسکے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔اس موقع پر سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔دھماکے کی نوعیت کو بھی دیکھا جارہا ہے۔اس موقع پر دھماکے کی نوعیت پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں