They are 100% FREE.

ہفتہ، 25 اگست، 2018

وزیراعظم عمران خان کے نامزد کردہ گورنر بلوچستان بھی نیب زدہ نکل


ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کےخلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہے،امیرجوگیزئی پرکڈنی سینٹر کوئٹہ کیلیےطبی آلات،سامان کی خریداری کےفنڈزمیں خوردبردکا الزام ہے،نیب ترجمان


کوئٹہ (۔25 اگست 2018ء) ::وزیراعظم عمران خان کے نامزد کردہگورنر بلوچستان بھی نیب زدہ نکلے۔

ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کےخلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہے،امیرجوگیزئی پرکڈنی سینٹر کوئٹہکیلیےطبی آلات،سامان کی خریداری کےفنڈزمیں خوردبردکا الزام ہے۔تفصیلات کے مطابقتحریک انصاف کی حکومت نے چاروں صوبوں میں گورنروں کی نامزدگی کا عمل مکمل کرلیا ہے۔


سندھ میں عمران اسماعیل گورنر کے عہدے کا حلف اٹھا چکے ہیں جبکہ نامزد گورنر پنجابچوہدری سرور بھی جلد ہی سینیٹ کی سیٹ سے مستعفی ہونے کے بعد گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیں گے ۔اسی طرح بلوچستان میں بھی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کو گورنر نامزد کیا گیا ہے۔۔بلوچستان کے نامزد گورنر ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی میڈیکل کے شعبے میں بطور چائلڈ اسپیشلسٹ 32 سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور بولان میڈیکل کالج (بی ایم سی) کوئٹہ میں ڈھائی سال بحیثیت رجسٹرار فرائض انجام دیے ہیں۔
تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نامزد گورنر بلوچستان بھی نیب زدہ نکلے۔ڈاکٹرامیرمحمد جوگیزئی کوئٹہ کڈنی سینٹر میں چیف ایگزیکٹوتعینات تھے۔امیرجوگیزئی پرکڈنی سینٹر کوئٹہ کیلیےطبی آلات،سامان کی خریداری کےفنڈزمیں خوردبردکا الزام ہے۔ ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کےخلاف 2015میں انکوائری کی منظوری دی گئی تھی۔انکوائری کی منظوری اس وقت کےچیئرمین نیب قمرزمان کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔ترجمان ن نیب کے مطابق ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کےخلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہے۔۔ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کیخلاف جلدریفرنس دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں