They are 100% FREE.

ہفتہ، 18 اگست، 2018

عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خوشی میں نیازی ایکسپریس کا شاندار اعلان


نیازی ایکسپریس مسافروں کو عید الاضحیٰ پر مفت سفری سہولیات فراہم کرے گی

عمران خان نیازی نے آج صبح ایوان صدر میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اُٹھایا۔۔عمران خان کی اس حلف برداری کی تقریب کی خوشی میں ان کے آبائی حلقے میانوالی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی جبکہ ملک بھر میں عمران خان کے چاہنے والوں نے بھی مٹھائیاں تقسیم کیں اور عمران خان کے وزیراعظم بننے کی خوشی منائی۔
اسی خوشی کے پیش نظر معروف ٹرانسپورٹ سروس نیازی ایکسپریس نے مسافروں کے لیے شاندار اعلان کر دیا ہے۔ نیازی ایکسپریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اعلان کیا کہ عمران خان نیازی کے وزیر اعظم منتخب ہونے کی خوشی میں نیازی ایکسپریس میانوالی کی عوام کے لیے میانوالی سے لاہور کے لیے عیدالاضحٰی تک فری سفری سہولت فراہم کر رہی ہے۔
اس پوسٹ میں بتایا گیا کہ مسافروں کو یہ سہولت نیازی ایکسپریس کے چئیرمین اعظم خان نیازی کے کہنے پر دی جا رہی ہے۔
یہ پیشکش 21 اگست کو عید الاضحیٰ کے موقع پر میانوالی سے لاہور سفر کرنے والوں کے لیے ہو گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں