They are 100% FREE.

ہفتہ، 18 اگست، 2018

خاتون اول کی تصویر بھی منظر عام پر آگئ!


اسلام آباد: پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کی نئی تصویر منظر عام پر آگئی ہے جس نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
منظر عام پر آنے والی نئی تصویر حلف برداری کی تقریب کے لیے ایوان صدر روانگی سے پہلے کی ہے،عمران خان نے اس تصویر میں کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کر رکھی ہے جبکہ بشریٰ بی بی سفید گاؤن میں ملبوس ہیں۔
میشہ کی طرح آج بھی بشریٰ بی بی اس تصویر میں مکمل نقاب اوڑھے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی یہ تصویر دیکھ کر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بالآخر 22 سال کی ان تھک محنت کے بعد اللہ نے عمران خان کی مدد کی اور وہ پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔

ضرور پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کا اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ سرکاری رہائش گاہ کا دورہ

جبکہ بشریٰ بی بی بھی اپنے نقاب اور لباس کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ہی خاتون اول لگ رہی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کی یہ نئی تصویر انٹرنیٹ پر کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ آج نو منتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،پارلیمانی رہنما، ملکی و غیر ملکی مہمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت عمران خان کے قریبی دوست شریک تھے۔
تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹ نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک تھے۔ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ان کی تیسری اہلیہ اور پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی بھی شریک تھیں بشریٰ بی بی تقریب حلف برداری میں مرکز نگاہ بنی رہیں ـ
انہوں نے ایوان صدر آمد پر آرمی چیف کی اہلیہ سے مصافحہ بھی کیا جبکہ حلف برداری کے بعد صحافیوں سے بھی ملاقات کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں