They are 100% FREE.

اتوار، 26 اگست، 2018

پاک فضائیہ کے جے ایف17تھنڈرطیارے کی پولش ایئرشومیں دھوم،شائقین کے دل جیت لئے


پولینڈ :  پاک فضائیہ کے طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے بیرون ملک پولینڈ میں جاری ائیر شو کے دوران دھوم مچا تے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف17تھنڈرطیارے نے پولش ایئرشومیں دھوم مچا دی ،انٹرنیشنل ایئرشومیں جے ایف 17 تھنڈ ر طیا رے نے شاندارفلائی پاسٹ کیا ،ونگ کمانڈرذیشان بریارنے مظاہرے کے دوران ناقابل یقین فضائی کرتب دکھائے،پولینڈکی فضاو¿ں میں تھنڈرطیارے کے شاندارفضائی مظاہرے کوشائقین نے دل کھول کرداد دی،انٹر نیشنل ایئر شو کی تقریب میں وائس چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ارشد ملک بھی موقع موجودتھے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں :سعودی عرب نے گرین کارڈ کے لئے امیدواروں کی اہلیت میں اضافہ کردیا اہلیت اعلیٰ تعلیم اورسرمایہ کاری شامل ہوگی،

واضح رہے پولش ایئر شو میں پاکستان سمیت 22 ممالک کے جنگی جہاز شریک ہیں جبکہ یہ ایئر شو پولینڈ فضائیہ کے 100 سال مکمل ہونے پر منعقد کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں