They are 100% FREE.

پیر، 20 اگست، 2018

حنیف عباسی دل کے عارضے میں مبتلا ،ْآر آئی سی منتقل


راولپنڈی ( 20 اگست2018ء) پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بعد (ن )لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی طبیعت بگڑنے لگی انہیں آر آئی سی راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما حنیف عباسی دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔

ضرور پڑھیں: موبائل فون اسمگلنگ، پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ لندن میں  گرفتار 


ذرائع نے بتایا کہ حنیف عباسی کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیا لوجی (آر آئی سی) منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے راولپنڈی میں انسداد منشیات عدالت کی جانب سے مسلم لیگ نکے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد انھیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔۔حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں