They are 100% FREE.

ہفتہ، 25 اگست، 2018

’’ جیل میں موجود مریم اور نواز شریف کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ صفدر کی انجیوپلاسٹی ہوئی‘‘ ملاقات کرکے آنیوالے رہنماؤں نے انکشاف کردیا


راولپنڈی : ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں قید ہوئے 7 ہفتے مکمل ہوگئے، عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی بڑی تعداد اپنے قائد سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی جنہوں نے ملاقات کے بعد انکشاف کیا کہ مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی انجیوپلاسٹی سے بھی  لاعلم تھیں ۔
ملاقات سے واپس آنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے بتایا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز، کیپٹن (ر) محمد صفدر کی انجیو پلاسٹی سے لاعلم تھے،جب مریم نواز کو ان کے خاوند کی انجیو پلاسٹی اور سٹنٹ ڈالنے سے متعلق آگاہ کیا گیا تو  مریم نواز، کیپٹن (ر) محمد صفدر کی صحت کے حوالے سے پریشان نظر آئیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے مطابق مریم نواز کو جیل حکام نے ان کے خاوند کی انجیو پلاسٹی سے لاعلم رکھا جبکہ مریم نواز متعدد مرتبہ کیپٹن (ر) صفدر کی صحت کا دریافت کرتی رہی تھی۔

ضرور پڑھیں:وزیراعظم نے عید کی نماز پڑھی تھی یا نہیں؟ صحافی نے سوال کیا تو فواد چوہدری نے بھی بالآخر جواب دے ہی دیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں