They are 100% FREE.

جمعہ، 24 اگست، 2018

کابینہ اجلاس میں ہر محکمے میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک اور مانیٹرنگ سسٹم لگانے کی ہدایت کی ہے


اسلام آباد  : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاوس میں ہوا جس میں وزیراعظم اور وزراءکے ہر قسم کے صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے جبکہ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اجلاس میں ہفت کی چھٹی فوری طور پر ختم نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اجلاس میں گزشتہ حکومت کے میٹروبس منصوبوں، اورنج میٹرو ٹرین اور گرین لائن بس منصوبے کی بھی تحقیقات کافیصلہ کیا گیاہے جبکہ وزیراعظم نے پشاور میٹروبس منصوبے کی بھی تحقیقات کرانےکی سفارش کی ہے۔

ضرور پڑھیں:سعودی عرب نے امام کعبہ کو گرفتار کر لیا کیونکہ ۔۔ سب سے بڑی خبر آ گئی

کابینہ نے تمام ماس ٹرانزٹ منصوبوں کا فوری طور پر آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور کابینہ نے سفارش کی ہے کہ ایف آئی اے،نیب سے تمام منصوبوں کی غیرجانبدار تفتیش کرائی جائے۔
وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی فوری طور پر ختم نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اوقات کار مربوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وفاقی اداروں میں دفتری اوقات صبح 8 سے شام 4 کی بجائے 9 بجے سے شام 5 بجے تک کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، نمازجمعہ کے بعد سرکاری ملازمین کی حاضری 5 بجے تک یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔کابینہ اجلاس میں ہر محکمے میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک اور مانیٹرنگ سسٹم لگانے کی ہدایت کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں