They are 100% FREE.

جمعہ، 24 اگست، 2018

’’ ہم صدارت کیلئے آپ کے امیدوار کے بارے میں غور کریں گے اگر یہ شخص نوازشریف کے پاس جیل میں جا کر معافی مانگے اور ۔ ۔ ۔‘‘ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو واضح پیغام دیدیا



مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ  ا ن کی جماعت  صدارت کیلئے  پیپلزپارٹی کے امیدوار اعتزازاحسن کے نام پر غور کرے گی  اگر وہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے معافی مانگیں، مسلم لیگ ن صرف اعتزاز احسن کے نام پر غور کرے گی ، اگر وہ اڈیالہ جیل جائیں اور نوازشریف سے معافی مانگیں۔ سابق وزیراطلاعات اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ 
سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر پرویز رشید سے سوال کیا گیا کہ کیا مسلم لیگ (ن) اعتزاز احسن کی بطور صدر نامزدگی کی حمایت کرے گی؟جس پر پرویز رشید نے جواب دیا کہ 'اعتزاز احسن اڈیالہ جیل آکر نواز شریف سے اپنے الفاظ کی معافی مانگیں، جس دن وہ معافی مانگ لیں گے، اُس دن اس بات پر غور کیا جائے گا'۔

ضرور پڑھیں:سعودی عرب نے امام کعبہ کو گرفتار کر لیا کیونکہ ۔۔ سب سے بڑی خبر آ گئی

پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ 'مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کا تاحال فیصلہ نہیں کیا، اتحادی جماعتوں سے صدر کے نام پر مشاورت جاری ہے، کسی شخص کو اُس کی آزادی سے محروم کردینا سب سے بڑی ناانصافی ہے اور نواز شریف، ان کی صاحبزدای مریم نواز، داماد کیپٹن (ر) صفدر اور ساتھیوں حنیف عباسی اور انجینئر قمر الاسلام کے ساتھ ناانصافی ہوچکی ہے، جنہیں ان کی آزادی سے محروم کردیا گیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے تمام کارکن اپنے ساتھیوں کی آزادی کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے، تاہم مسلم لیگ (ن) نے ان کی نامزدگی کو مسترد کردیا تھا۔21 اگست کو پارٹی صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کی نامزدگی مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کے نام پر اعتماد میں نہیں لیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں