They are 100% FREE.

جمعہ، 24 اگست، 2018

عمران خان کی حکومت کا وفاقی ملازمین کیلئے ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کی باگ ڈور سنبھال لی ہے اور وزیراعظم عید کی چھٹیوں میں بھی سرکاری امور انجام دینے میں مصروف رہے ، اب وفاقی حکومت نے ہفتہ واروفاقی ملازمین کی ایک چھٹی بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور یہ معاملہ تھوڑی دیر بعد ہونیوالے کابینہ اجلاس میں اٹھا یا جائے گا، تجویز دی گئی ہے کہ ہفتہ وار دو چھٹیوں کی بجائے ایک چھٹی کی جائے ۔
کابینہ کے ایجنڈے میں فنڈز کے استعمال ، بیرون ملک دوروں کا معاملہ شامل ہے جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر پریزینٹیشن لی جائے گی ۔ کابینہ کے ایجنڈے میں ملک میں وسیع پیمانے پر پودے لگانا،سرکاری دفاتر میں چھ دن کام کرنا اور ملک بھر میں کرپشن کیخلاف ہم شروع کرنا بھی شامل ہے ۔

ضرور پڑھیں:"عمران خان کی کابینہ میں شامل وہ شخص جس نے پاکستان کے 4 ارب روپے دینے ہیں" رؤف کلاسرا نے بڑا دعویٰ کردیا

یادرہے کہ اس وقت تک وفاقی حکومت کے ملازمین ہفتے میں دو روز ہفتہ، اتوار چھٹی منارہے ہیں جبکہ صوبائی ملازمین کیلئے صرف اتوار کی چھٹی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں