They are 100% FREE.

ہفتہ، 25 اگست، 2018

عمران خان سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے والی خاتون صحافی نے حج کے موقع پر انتہائی ایمان افروز پیغام دے دیا


عمران خان سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے والی خاتون صحافی نے حج کے موقع پر انتہائی جذباتی پیغام دے دیا ۔کرسٹینا بیکر کا کہنا تھا کہ میں اندرونی طور پر کھوکھلی تھی ، مگر اب مجھ میں اطمینان ہے ۔ اب میری زندگی کا ایک مقصد ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ لوگوں نے حج جیسا مقدس فریضہ ادا کیا۔

ضرور پڑھیں: امریکی صدر پر مواخذے کی تلوار لٹکنے لگی ، اگر میرا مواخذہ ہوا تو امریکی معیشت تباہ ہو جائے گی : ٹرمپ


اس موقع پر سعودی حکومت نے بھی اچھے اقدامات کئیے اور حاجیوں کے لیے بہترین انتظامات کا تکلف بھی کیا،تاہم اتنے بڑے مجمع کو سنبھالنا واقعی ایک مشکل امر ہوتا ہے ۔ایسے میں دنیا بھر سے آئے معاونین حج سعودی حکومت کی مدد بھی کرتے ہیں اور اس سارے عمل کو کار ثواب سمجھ کر اداکرتے ہیں۔ان حاجیوں میں بہت سے نومسلم بھی ہوتے ہیں جو اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ حج کی سعادت حاصل کررہے ہوتے ہیں ۔
اس روحانی اجتماع میں کعبہ کی زیارت اور مناسک حج انکی زندگئ کا بہترین اثاثہ بن جاتے ہیں اور امسال بھی بیسیوں نومسلم لوگوں نے حج کی سعادت حاصل کی اور انہی میں سے ایک عمران خان سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے والی کرسٹینا بیکر تھٰن۔انہوں نے حج کے موقع پر انتہائی جذباتی پیغام دے دیا ۔انہوں نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے میں کرسٹینا بیکر ہوں لوگ مجھے ایک معروف انٹرینشنل میڈیا کی ہوسٹ کے طور پر جانتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کیا اور اب وہ مکہ میں ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایک کتاب لکھ رہی ہے جس کا ٹائٹل بھی ایم ٹی وی سے مکہ تک ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں لوگوں کے سامنے اسلام کا خوبصورت چہرہ سامنے لانا چاہتی ہوں ،اسلام کا وہ چہرہ جو میں نے دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے سعودی حکومت جانب سے کئیے گئے انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ،یہاں موجود ببیسیوں رضاکار جو ہروقت حاجیوں کی خدمت کو تیار رہتے ہیں انکو دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے۔اسلام کے حوالےسے اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی پر کرسٹینا کا کہنا تھا کہ میں اندرونی طور پر کھوکھلی تھی ، مگر اب مجھ میں اطمینان ہے ۔ اب میری زندگی کا ایک مقصد ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں