They are 100% FREE.

اتوار، 26 اگست، 2018

غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں میں کوہسار ایکسٹینشن ٹیکسلا روڈ بھی شامل



ٹیکسلا :آر ڈی اے نے پانچ ہاوسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا ، غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں میں کوہسار ایکسٹینشن ٹیکسلا روڈ بھی شامل،مافیا نے آر ڈی اے کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے تشہیری مہم کے لئے آویزاں دیو قامد بل بورڈز بھی نہیں اتارے گئے،عوام کو سبز باغ دکھا کر لاکھوں روپے بٹورے جارہے ہیں ، چیک اینڈ بیلنس کا نظام غیر موثر ، مقامی انتظامیہ نے بھی چپ سادھ لی ، غیر قانونی تشہیر کا سلسلہ عروج پر ،سادہ لوح افراد انکے جھانسے میں آکر زندگی بھر کی جمع پونجی لٹا رہے ہیں،لوگوں کو بیوقوف بنانے کے لئے قسطوں میں پلاٹوں کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری.

تفصیلات کے مطابق جمشید آفتاب ڈائریکٹر میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینیئرنگ آر ڈی اے کے مطابق پنجاب پرائیویٹ ہاوسنگ سکیم و لینڈ سب ڈویژن رولز 2010 کے تحت نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں، جبکہ مالکان کو غیر قانونی تشہیر فوری طور پر روکنے کا حکم دیا گیا ہے،غیر قانونی قرار دیئے جانے والی ہاوسنگ سکیموں کے بابت عوام الناس کو خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ ان سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں بصورت دیگر وہ خود نقصان کے ذمہ دار ہونگے،


 ڈائریکٹر میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینیئرنگ آر ڈی اے نے الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL)اور پی ٹی سی ایل کو متنبہ کیا ہے کہ غیر قانونی سکیموں کو سروسز مہیا نہ کریں ،آر ڈی اے کے واضح احکامات کے باوجود مخصوص مافیا اپنی من مانیوں میں مصروف ہے جبکہ پلاٹوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ بددستور جاری ہے اور علاقہ میں غیر قانونی ہاوسنگ سمکیوں کے بڑے بڑے بل بورڈز آویزاں ہیں جنہیں اتارنے کے لئے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے سادہ لوح افراد ان کے جھانسے میں آرہے ہیں ، چند ایک نے سیاسی شیلٹرز استعمال کئے ہوئے ہیں ،اور علاقہ میں بلا خوف و خطر پلاٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،سائٹ آفس پر متعین عملہ مالکان کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے دن رات کام میں مصروف ہے جب تک ان کے دفاتر سیل نہیں کئے جاتے سادہ لوح افراد ان کے چنگل میں پھنستے رہیں گے، 


 ڈائریکٹرمیٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینیئرنگ آر ڈی اے نے راولپنڈی ریجن میں غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کی تشہیرات کو فوری روکنے کا حکم دیا ہے،انھوں نے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ وہ آر ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی قرار دی جانے والی ہاوسنگ سوسائیٹیوں میں کسی قسم کی سرمایہ کاری سے گریز کریں،اور پلاٹ خریدنے سے پہلے آر ڈی اے کی ویب سائٹ پر منظور شدہ اور غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کی ضرور جانچ پڑتال کریں،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں