They are 100% FREE.

منگل، 21 اگست، 2018

پاکستانی نوجوانوں نے نوازشریف کی کرپشن پر مبنی گیم ’’اڈیالہ اسکیپ‘‘ بنا دی


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نوجوانوں نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی کرپشن سے جیل تک جانے کی کہانی پر گیم بنا ڈالی ، جس کا نام ’’اڈیالہ اسکیپ ‘‘ رکھا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’اڈیالہ اسکیپ ‘‘ نامی دلچسپ گیم میں عمران خان کو نوازشریف کے پیچھے بلا ہاتھ میں لیے دوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔جب آپ گیم شروع کریں گے تو نواز شریف کا مشہور زمانہ ڈایئلاگ ’’ مجھے کیوں نکالا ‘‘ آپ کو خوش آمدید کہے گا۔میاں صاحب گیم میں پیسے لوٹتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں اور گیم کھیلنے والے کو انہیں تمام رکاوٹوں سے بچا کر جیل سے فرار کرانا ہوتا ہے۔رپوٹ کے مطابق رکاوٹ سے ٹکرانے کی صورت میں نواز شریف کو جیل جانا پڑتا ہے، یہی نہیں گیم دوبارہ وہیں سے شروع کرنے کے لیے رشوت بھی دینا پڑتی ہے۔

ضرور پڑھیں:وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سب سے بڑے شجرکاری منصوبے کا اعلان کردی

واضح رہے کہ ’’ اڈیالہ اسکیپ ‘‘ گوگل پلے سٹور پر با آسانی دستیاب ہے۔اس سے قبل 2014 میں انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کے آن لائن ‘گیم گو نواز گو’ نے دھوم مچائی تھی اور گیم نے انٹرنیٹ پرمقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا ڈالے تھے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں