They are 100% FREE.

منگل، 21 اگست، 2018

وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سب سے بڑے شجرکاری منصوبے کا اعلان کردی


خیبرپختونخواہ کے بلین ٹری سونامی منصوبے کی طرز پر ملک بھر میں 10 ارب کے قریب درخت لگائے جائیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دنیاکے سب سے بڑے شجرکاری منصوبے کا اعلان کردیا، خیبرپختونخواہ کے بلین ٹری سونامیمنصوبے کی طرز پر ملک بھر میں 10 ارب کے قریب درخت لگائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں اربوں درخت لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو قوم سے اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں درخت لگانے کی مہم چلانی ہے، شہروں میں بھی درخت لگائے جائیں گے، نوجوانوں کو ساتھ ملا کر پاکستان کو ہرا بھرا بنائیں گے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان صرف اپنے اعلان تک محدود نہیں رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اس منصوبے کی باگ دوڑ اپنے دیرینہ دوست اور خیبرپختونخواہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کا مرکزی خیال پیش کرنے والے ماہر ماحولیات ملک امین اسلم کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردیا منصوبہ ممکنہ طور پر دنیا کے کسی بھی ملک کی جانب سے اعلان کردہ سب سے بڑا شجرکاری کا منصوبہ ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ شجرکاری منصوبے کے تحت ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں 10 ارب سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ منصوبہ خیبرپختونخواہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کی طرز پر چلایا جائے گا۔ ماہرین ماحولیات کے مطابق اس منصوبے کے کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان میں ایک بڑی اور مثبت موسمی اور موحولیاتی تبدیلی رونما ہوگی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں