They are 100% FREE.

ہفتہ، 25 اگست، 2018

ٹیکسلا پولیس کی کاروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث چھ رکنی گروہ کے چار افراد گرفتار


قبضہ سے اسلحہ اور نقدی برآمد، ملزمان شناخت پریڈ کے لئے اڈیالہ جیل منتقل 


ٹیکسلا : ٹیکسلا پولیس کی کاروائی ا سٹریٹ کرائم میں ملوث چھ رکنی گروہ کے چار افرادگرفتار،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و نقدی برآمد ، گروہ میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی،مزید اہم انکشافات کی توقع،

ملزمان کی تفتیش اے ایس پی ٹیکسلا سرکل عمارہ شیرازی اور ایس ایچ او ٹیکسلا محمد ریاض خود کر رہے ہیں،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا،گرفتار ملزمان میں ملزمان ساجد محمود،محمد عادل،شکیل احمداور طارق محمود شامل ہیں ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے واہ کینٹ ، ٹیکسلا اور گردونواح میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا،ایس ایچ او ٹیکسلا محمد ریاض کے مطابق ملزمان کافی عرصہ سے یہاں سرگرم تھے،جبکہ متعدد چوری ، راہزنی کی وارداتوں کا ارتکاب کر چکے ہیں،

مخبر کی اطلاع پر ٹھٹہ خلیل روڈ کالا پل سے متصل قبرستان سے مذکورہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا جہاں وہ واردات کی تیاریوں میں مصروف تھے،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں