They are 100% FREE.

ہفتہ، 25 اگست، 2018

مسلمان ممالک سے بہتر تو اسرائیل نے۔۔۔‘ حج کے موقع پر اسرائیل کی تعریف میں سعودی حکومت نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی


ریاض: کیا آپ یہ تصور کر سکتے ہیں کہ کوئی مسلمان ملک اسرائیل کی تعریف کرے، اور اگر یہ کام کوئی اور نہیں بلکہ سعودی عرب کر ڈالے تو آپ کیا کہیں گے؟ بات تو انتہائی حیران کن ہے لیکن یہ سچ ہے کہ سعودی حکومت کے ایک وزیر نے حج کے موقع پر اسرائیل کے طرز عمل کو بعض مسلم ممالک سے بہتر قرار دے دیا ہے۔
ویب سائٹ ”مڈل ایسٹ مانیٹر“ کے مطابق سعودی وزیر اسلامی امور، دعوت و رہنمائی، شیخ عبدالطیف بن عبدالعزیز الشیخ کا کہنا ہے کہ کئی مسلم ممالک سے تو اسرائیل ہی اچھا ہے جو اپنے شہریوں کو حج پر جانے سے روکتا نہیں ہے۔ اس حوالے سے اُن کا مزید کہنا تھا کہ”ریاست اسرائیل، جہاں تک ہم جانتے ہیں، حج کے لئے سعودی عرب جانے والے مسلمانوں کو نہیں روکتی ہے، تاہم ایک ایسا ملک بھی ہے، جیسا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے، جو اپنے شہریوں کو حج کے لئے جانے سے روکتا ہے۔“اگرچہ انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا لیکن اسے قطر کی جانب اشارہ سمجھا جارہا ہے۔ گزشتہ ایک سال سے قطر کے ساتھ جاری سیاسی تناﺅ کے باعث قطری شہریوں کو حج پر جانے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے اور سعودی عرب کی جانب سے یہ تاثر بھی دیا گیا ہے کہ قطری حکومت شہریوں کے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں : سعودی عرب نے امام کعبہ کو گرفتار کر لیا کیونکہ ۔۔ سب سے بڑی خبر آ گئی

سعودی وزیر کے بیان کو اسرائیل میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر اس بیان کو شیئر کرتے ہوئے عربی زبان میں لکھا ”الحمد للہ! اسرائیل نے 4000 سے زائد مسلم شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی تاکہ وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس جا سکیں۔“

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں