They are 100% FREE.

ہفتہ، 18 اگست، 2018

عمران خان نے ڈیڑھ درجن سے زائد وزارتیں اپنے پاس رکھ لیں،پاکستانیوں کے لئے حیران کن خبر آگئی



عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد حکومتی امور کے حوالے سے عمران خان نے اہم فیصلے کرنا شروع کر دےے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کئی اہم وزارتوں کا چارج اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،عمران خان پہلے مرحلے میں ڈیڑھ درجن وزارتوں کا قلمدان اپنے پاس رکھیں گے، جبکہ اگلے مرحلے میں پارٹی ممبران کومزیدوزارتیں تفویض کردی جائیں گی ، وزیر اعظم وزارت توانائی کے وزیر انچارج،نیشنل فوڈ سیکیورٹی،وزارت منصوبہ بندی بھی وزیر اعظم کے پاس ہوگی۔

ضرور پڑھیں:تین دن اسمبلی آئے تینوں دن ہی کچھ نہ کچھ بھول گئے

عمران خان شماریات، نجکاری، ہاوسنگ اینڈ ورکس،میری ٹائم افیئرز،داخلہ، نارکوٹکس کنٹرول،اوورسیز پاکستانی ، پوسٹل سروسز،آبی وسائل، کیڈ ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،وزارت امورکشمیر و گلگت بلتستان ،پارلیمانی امور کے وزیرانچارج ہوں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں