They are 100% FREE.

ہفتہ، 18 اگست، 2018

شریف فیملی کو جس سیکشن کے تحت سزا ہوئی وہ ناقابل ضمانت ہے،نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا


سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکی درخواست ضمانت پرنیب نے جواب جمع کرا دیا، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب نے جواب اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرایا۔
نیب کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدرکی درخواست ضمانت مستردکی جائے۔
نیب کا کہنا ہے کہ مجرمان کوجس سیکشن کے تحت سزاہوئی وہ ناقابل ضمانت ہے،نوازشریف پرعوامی عہدہ رکھ کرآمدن سے زائداثاثے بنانے کاجرم ثابت کیا،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدرنے نوازشریف کے اثاثے چھپانے میں معاونت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں