They are 100% FREE.

اتوار، 26 اگست، 2018

قومی فاسٹ بولر محمد عرفان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا


لاہور : قومی فاسٹ بولر محمد عرفان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا،انہوں نے کیربئین پریمیئر لیگ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بہترین بولنگ کر ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق کیربئین پریمیئر لیگ میں گزشتہ روزبارباڈوس ٹریڈنٹس اور سینٹ کیٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس میں مقابلہ ہوا۔پاکستانی فاسٹ بالر محمد عرفان بارباڈوس ٹریڈنٹس کی نمائندگی کر رہے تھے۔انہوں نے 4 اوورز میں صرف 1 رن دیااور 23 ڈاٹ بالز کراکر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ریکارڈقائم کر دیامحمد عرفان نے اپنے بولنگ سپیل میں 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ بھی کیا۔

ضرور پڑھیں:سینئر افسر کا وفاقی وزیر خسرو بختیار کا حکم ماننے سے انکارپھر تحریک انصاف کی حکومت نے اس کیساتھ کیا سلوک کردیا؟ وہ خبرآگئی جس کی کسی کو توقع نہ تھی

واضح رہے کہ اس میچ میں سینٹ کیٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس نے بارباڈوس ٹریڈنٹس کو 6وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں