
چارسدہ :عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ، جنگیں جب بھی ہوئیں یہ اپنے پیچھے تباہی اور بربادی کی داستانیں چھوڑ کر گئی ہیں اس لئے ضروری ہے کہ جنگ کی بجائے امن اور ترقی کے لئے کوششیں کی جائیں ، افغانستان میں امن عمل خوش آئند لیکن اس میں افغان حکومت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو حصہ بنایا جاے پرامن افغانستان پورے خطے کی ضرورت ہے ، وفاقی حکومت بچگانہ حرکتیں ترک کردے ،غریب عوام پر ٹیکسوں کا اتنا بوجھ لا ددیا گیاہے کہ عوام کے لئے سفید پوشی کا بھرم قائم رکھنا مشکل ہوگیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں