They are 100% FREE.

جمعہ، 22 مارچ، 2019

بحریہ ٹاؤن کی پیشکش عدالت میں منظور، اورسیز پاکستانی خوشی سے نہال

بحریہ ٹاؤن کی پیشکش عدالت میں منظور، اورسیز پاکستانی خوشی سے نہال

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کراچی کی پیشکش منظور کرنے پر اورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد اورسیز پاکستانیوں نے جنگ کو فون کرکے اپنے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک ریاض نے پاکستان کو خوبصورت بنانے اور ملکی ترقی خوشحالی کے ساتھ ساتھ رفاعی و سماجی کاموں میں گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔
اورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے بھاری رقم جمع کرانے کی پیشکش کو قبول کرکے اعلیٰ عدلیہ نے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔
واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن کے اکثر منصوبوں میں اورسیز پاکستانیوں نے اپنی ساری زندگی کی حق حلال کی کمائی لگائی ہوئی تھی کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ملک ریاض وہ انسان ہیں جن کی ساری جدوجہد ملک قوم کی ترقی خوشحالی اور خوبصورتی کےلئے گزری ہے اور انہیں ہر حال میں سر خرو ہونا چاہئے تھا جس کےلئے وہ دعا گو بھی تھے۔
اورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ ملک ریاض نے کھیلوں کے فروغ اور خصوصی طور پر مساجد کی تعمیر کےلئے قابل تحسین اقدامات کیے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں