They are 100% FREE.

بدھ، 20 مارچ، 2019

شوہر کی بہادری پر فخر ہے:اہلیہ شہید نعیم

شوہر کی بہادری پر فخر ہے:اہلیہ شہید نعیم
اسلام آباد :نیوزی لینڈ حملے میں دوسرے نمازیوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونے والے نعیم راشد کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے شوہر کی بہادری پر فخر ہے،وہ نڈر،بے باک اور محبت کرنے والے انسان تھے۔
سانحہ نیوزی لینڈ میں دوسروں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونے والے نعیم راشد کی اہلیہ عنبرین نعیم کا کہنا ہے کہ نعیم راشد بہت نڈر، بے باک اور محبت کرنے والےانسان تھے۔ میر ے شوہر اور بیٹے نے دوسروں کو بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔ اس سانحے نے مجھے مزید مضبوط بنا دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ محبت اور امن کا مذہب ہے، مجھے دکھ ہوتاہے، اس دہشتگرد پر ترس آتا ہے کیونکہ اس کا دل محبت نہیں بلکہ نفرت سے بھرا ہواہے، مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں