They are 100% FREE.

جمعرات، 14 مارچ، 2019

آئینی ماہر علی احمد کرد کا پارلیمنٹ میں غریبوں کیلئے ایک بھی قانون نہ بننے کا دعویٰ

آئینی ماہر علی احمد کرد کا پارلیمنٹ میں غریبوں کیلئے ایک بھی قانون نہ بننے کا دعویٰ
کراچی : معروف قانون دان علی احمد کردنے کہاہے کہ حقیقت ہے کہ اس ملک میں جو بھی پارلیمنٹ آئی ہے ، اس میں ایک قانون بھی غریب کیلئے نہیں بنایا گیا ، جوبھی قانون سازی ہوئی ہے ، وہ پارلیمنٹ والوں کیلئے ہوئی ہے۔ 
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی احمد کردنے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اس ملک میں جو بھی پارلیمنٹ آئی ہے ، اس میں ایک قانون بھی غریب کیلئے نہیں بنایا گیا ، جوبھی قانون سازی ہوئی ہے ، وہ پارلیمنٹ والوں کیلئے ہوئی ہے ، پارلیمنٹ میں جو مراعات دی گئی ہیں ، یہ ساری کی ساری مراعات ججز اور عسکری قیادت کو بھی حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کسی شہری کے چہرے پر آپ کو چمک نظر نہیں آئیگی ، اس ملک میں غریبوں کیلئے کچھ بھی نہیں ہے ، اس ملک میں سب سے بڑا کمال زندہ رہنا ہے ، جن حالات میں لوگ زندہ ہیں ، ان کوشاباش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر شرم آنی چاہئے، پنجاب اسمبلی میں تنخواہوں میں اضافے کا یہ شرمناک بل چند گھنٹوں میں منظور ہوا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں