They are 100% FREE.

پیر، 25 مارچ، 2019

کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ، عمران خان نے بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہو ..
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ، قوم دعا کرے یہ ایک دریافت قوم کی تقدیر بدل دے گی ۔ اس حوالے سے پاکستان کے بحری و خارجہ امور کے قائم مقام وزیر عبداللہ حُسین ہارون نے دعویٰ کیا ہے کہ تیل و گیس کی ممتاز امریکیکمپنی ایگزون موبل پاکستان ایران کی سرحد کے قریب تیل کے بے پناہ ذخائر دریافت کرنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔
ان ممکنہ ذخائر کے بارے میں امکان یہی ہے کہ یہ حجم میں کویت کے تیل کے ذخائر سے بھی زیادہ ہوں گے۔ اگر تیل و گیس کے ممکنہ حجم کے ذخائر دریافت ہو گئے تو پھر پاکستان دُنیا کے دس سب سے زیادہ تیل کی پیداوار والے ممالک 
میں شامل ہو جائے گا۔
 ایکسپریس نیوز کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ گیس کی مہنگائی اس کے شارٹ فال اور ایل این جی کی وجہ سے ہے،ہم 14سو مکعب فٹ گیس خریدتے ہیں اور 650  روپے میں بیچتے ہیں، انرجی بحران کی وجہ ٹرانسمیشن لائن کی خرابی ہے۔ا ن کا کہناتھا کہ پچھلے ادوار میں ٹرانسمیشن لائنز پر کوئی کام نہیں ہوا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ مجھے عثمان بزدار اور محمود خان پر مکمل اعتماد ہے ، دونوں وزراءاعلیٰ کو تھوڑا وقت دیں نتیجہ سامنے آجائے گا، نوازشریف30سال حکومت کرنے کے باوجود ایک ایسا اسپتال نہ بناسکے جہاں انکا علاج ہو،نوازشریف نے ایک فیکٹری سے 30 فیکٹریاں بنالیں مگرہسپتال نہ بناسکے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بلیک میلنگ نہیں چلے گی اور نہ ہی کوئی این آر او ملے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں